General
Sep 17, 2026
Muhstaq Rahim
34 views
🚨 مردان میں ملاوٹی گُڑ کے خلاف فوڈ اتھارٹی کا بڑا آپریشن، 3600 کلوگرام سے زائد مواد ضبط 🚨
خیبر پختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی مردان کی ٹیم نے کھنڈرو، مردان کے علاقے میں ملاوٹی گُڑ تیار کرنے والے 2 گُڑ یونٹس کے خلاف بڑی کارروائی کی۔
کارروائی کے دوران گُڑ میں ملاوٹ کے لیے استعمال ہونے والی تقریباً 2,000 کلوگرام چینی اور تقریباً 1,600 کلوگرام ملاوٹی گُڑ برآمد کر کے ضبط کر لیا گیا۔
فوڈ سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی پر دونوں یونٹس کو موقع پر سیل کر دیا گیا، جبکہ ملوث افراد کے خلاف متعلقہ قوانین کے تحت قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
فوڈ اتھارٹی کے مطابق عوام کو محفوظ اور معیاری خوراک کی فراہمی یقینی بنانے اور ملاوٹ کے خاتمے کے لیے ایسے کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری رہے گا۔